ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / انکولہ بلدیہ پر کس کا قبضہ :آزاد امیدواروں کے بھروسے کانگریس اور بی جےپی

انکولہ بلدیہ پر کس کا قبضہ :آزاد امیدواروں کے بھروسے کانگریس اور بی جےپی

Sat, 08 Sep 2018 18:19:23    S.O. News Service

انکولہ:8/ستمبر(ایس اؤ نیوز) انکولہ بلدیہ پر قبضہ جمانے کے لئے بی جےپی اور کانگریس کےدرمیان سخت مقابلہ آرائی ہے۔ اقتدار سنبھالنے کے لئے بلدیہ کےکل 23وارڈوں میں سے 10نشستوں پر جیت حاصل کرنےو الی کانگریس کو تین سیٹوں کی ضرورت ہے۔ اسی طرح 8ممبران والی بی جے پی کو رکن اسمبلی اور رکن پارلیمان کا ایک ایک ووٹ حاصل ہے تو اس کو بھی 3 سیٹ چاہئے۔ دونوں پارٹیاں 3ووٹوں کے لئے تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں، ایسے میںآزاد امیدوار کی حیثیت سے منتخب ہوئے 5ممبران کی مانگ بڑھ گئی ہے۔ وہیں گومگو کی حالت میں آزاد امیدوار کسی پارٹی پر بھی اعتماد نہ جتاتے ہوئے ادھرسے ادھر گھومتے رہنے پر خود پارٹیاں حیرت میں ہیں۔

وارڈ نمبر 2سے منتخب ہونےو الی خاتون ممبرتارا سریش نائک بی جے پی اور کانگریس کے لیڈران سے رابطہ  کرنے والی تصاویر سوشیل میڈیا میں وائر ل ہوگئی ہیں۔ ایک تصویر میں رکن اسمبلی روپالی نائک کے ہاتھوں  تارا سریش نائک کی شال پوشی کی زعفرانی تصویر ہے تو دوسری طرف تعلقہ پنچایت کی صدر سجاتا گاؤنکر کے ساتھ تارا سریش نائک  گلے میں پھولوں کا ہار پہنے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ دونوں پارٹیاں آزاد امیدوار تارانائک کی ہمیں حمایت حاصل ہونےکی بات  کہہ رہی ہیں، لیکن ابھی تارا نائک اپنی زبان نہیں کھولی ہے جس کی بنا پر کسی فوٹو پر بھی اعتماد کرنا مشکل ہورہاہے۔

بقیہ آزاد امیدوار وں کے ساتھ بات چیت ہوئی ہے ہمیں ضرورت والے 3ممبران کی حمایت حاصل ہونے کا بی جے پی دعویٰ کر رہی ہےتو دوسری طرف کانگریس بلدیہ پر قبضہ ہمارا ہی کہہ رہی ہے۔ اس درمیان دونوں کشتیوں پر سوار آزاد امیدوار کیا ساحل پہنچیں گے دیکھنا دلچسپ ہوگا۔


Share: